Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کوسٹ گارڈز نے 2 شہریوں کو ڈوبنے سے بچالیا

دونوں شہریوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ (فوٹو اخبار 24)
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے جدہ  میں کوسٹ گارڈز  کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 2 شہریوں کو تیراکی کے دوران  ڈوبنے سے بچالیا۔
اخبار 24 کے مطابق دونوں شہریوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی اور بعدازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ نے چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور میرین سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تیراکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مخصوص سوئمنگ علاقوں کے اندر رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے 911  مکہ اور مشرقی ریجن  یا 994  مملکت کے دیگر علاقوں پر ہنگامی خدمات کے لیے رابطہ کریں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: