Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مقامات پر غیراخلاقی رویے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا: پراسیکیوشن

شکایت ہونے کی صورت میں جرمانہ ہوگا۔ (فوٹو سبق)
 ادارہ پراسیکیوش کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر غیراخلاقی رویہ رکھنا قانونی طور پر جرم تصور کیا جائے گا جس پر 5 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر موجود کسی بھی فرد سے لفظی یا عملی بد اخلاقی کرنا قابل سزا جرم ہے۔
پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ کوئی بھی اپنی زبان یا عمل سے کسی کو تکلیف نہ پہنچائے ایسا کرنے پر شکایت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق 5 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
ایک سے زائد بار ایک ہی شخص سے وہی خلاف ورزی ریکارڈ ہونے کی صورت میں ادارے کو یہ اختیار ہے کہ جرمانہ ڈبل کر دیا جائے ۔
واضح رہے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے تحفظ کو مقدم رکھا جاتا ہے۔  عوامی مقامات پر کسی کے خلاف بدزبانی کرنے کی قطعی گنجائش نہیں ایسا کرنے کی صورت میں پولیس میں رپورٹ کرائی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: