Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون ٹیچر نے بروقت مدد کرکے طالبعلم کی جان بچا لی

طالبعلم نے تین سکے غلطی سے نگل لیے تھے ( فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب ایک پرائمری سکول میں سعودی خاتون ٹیچر نے ایک طالب علم کی جان بچا لی۔
 سبق نیوز کے مطابق الفلج گورنریٹ الفیصلیہ کے ارلی چائلڈ پرائمری سکول کی پہلی جماعت میں کلاس کے دوران ٹیچر نے ایک طالبعلم کے دم گھٹنے کی کیفیت دیکھی تو فوری طور پر اس کی مدد کی۔
طالبعلم نے تین سکے غلطی سے نگل لیے جو اس نے اپنے منہ میں رکھے ہوئے تھے۔ 
 محمد الدوسری نے بتایا ’میرا بیٹا پرائمری سکول کی پہلی جماعت میں زیر تعلیم ہےِ، کلاس کے دوران اس کا دم گھٹنے لگا۔ خاتون ٹیچر نے جب دیکھا کہ بچے کو سانس لینے میں مشکل  ہے تو فوری طور پر مدد کی‘۔
انہوں نے خاتون ٹیچر کا شکریہ ادا کی جن کی بروقت مدد اور تجرنے نے میرے بیٹے کے بچنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

شیئر: