Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال الاحمر نے انڈونیشی عمرہ زائر خاتون کی جان بچا لی

خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا، فوری طورپر دل کی حرکت بحال کی گئی ( فوٹو: عاجل)
مکپ مکرمہ مسجد الحرام میں متعین ہلال الاحمر کی ٹیم نے انڈونیشی عمرہ زائرخاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے دل کے دورے سے بچا لیا۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں متعین ہلال الاحمر کے طبی یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک عمرہ زائرخاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی اہلکار مسعی کے مقام پر پہنچ گئے جہاں انڈونیشی خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پا کر طبی امداد فراہم کی۔
طبی معائنہ کے بعد معلوم ہوا  خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔ فوری طورپر دل کی حرکت کو بحال کرنے کے لیے ’سی  پی آر‘ سسٹم سے الیکٹرک شاکس دیے گئے جس سے ان کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔
بعدازاں زائرخاتون کو اجیاد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

شیئر: