Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے غزہ میں سکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت

جنوبی غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے ( فوٹو: روئٹرز)
رابطہ عالم اسلامی نےجنوبی غزہ میں واقع الزیتون علاقے کے ایک سکول پراسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے جہاں بے گھر شہریوں کو پناہ دی جا رہی تھی۔
اس حملے میں  قریبی رہائشی عمارتیں بھی  تباہ ہو گئیں۔ کم ازکم 22 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی یا ملبے تلے دب گئے جن میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا نے کے لیے جاری جرائم کا حصہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا ’یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قوانین اور اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں‘۔
انہوں نے زور دیا کہ’عالمی برادری اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے ’قتل عام‘ کو روکنے اور بے گناہ شہریوں کے مصائب کے خاتمے کےلیے فوری کارروائی کرے‘۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے سکول پر اسرائیلی حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والہ میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویہے حملے میں حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

شیئر: