’سعودی عرب میرا ملک ہے‘ 65 سال سے حائل میں مقیم فلسطینی ٹیچر کی کہانی
اہلیہ کے انتقال کے بعد پڑوسی ان کے کھانے کا خیال رکھتے ہیں۔( فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
85 سالہ فلسطینی ٹیچر محمد القدیری 65 برس سے حائل میں مقیم ہیں اور ان کا نام ریجن کی کئی قومی اور سماجی تقریبات سے جڑا ہے۔
العربیہ کے مطابق 30 برس قبل آرٹ ٹیچر کے طور پر طویل کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کے باجود محمد القدیری سے حائل کے شہری ان سے پیار کرتے ہیں، انہیں قابل تعریف شخصیت سمجھا جاتا ہے۔
اہلیہ کے انتقال کے بعد محمد القدیری کے پڑوسی ان کی روز مرہ ضروریات اور کھانے کا خیال رکھتے ہیں۔
اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی قومی تقریبات میں شرکت کی اور بادشاہوں کے دورہ حائل کے موقع پر خیرمقدمی کلمات لکھنے میں حصہ لیا۔ انہیں ’حائل کے قلم’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
فلسطینی ٹیچر اپنی ریٹائرمنٹ کے باوجود سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب ان کا ملک ہے جو برسوں سے شہر میں ان کے قیام کا جواز ہے۔