ایک سعودی ٹیچرعوض القرنی کوکنگ کے شوق کو آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بنا لیا۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے عوض القرنی نے بتایا کہ ’وہ المناص ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کرن ہیں اور ایک سکول میں پرنسپل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’چار سال قبل انہوں نے سیلف ایمپلائمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔‘
’کچھ طلبہ ان سے کھانا خریدتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتے ہیں لیکن وہ اپنے تمام ساتھیوں اور طلبہ کو یہ باور کراتے ہیں کہ کوئی بھی کام برا نہیں ہے۔‘
عوض القرنی نے کہا کہ ’گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران انہوں نے اپنے کوکنگ کے شوق کو پورا کیا جبکہ سیلف ایمپلائمنٹ لائسنس سے انہیں اپنی آمدنی میں اضافے میں مدد ملی۔‘