گوگل نے ڈوڈول پر سعودی پرچم فخر سے بلند کردیا
سعودی عوام کو قومی دن پر مبارکباد کا پیغام بھی دیا ہے ( فوٹو: سرچ انجن گوگل)
سعودی عرب کے 94 ویں یوم وطنی کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے اپنا آفیشنل لوگو تبدیل کرکے ڈوڈول پرمملکت کا پرچم فخر سے بلند کیا ہے۔
سیدتی کے مطابق گوگل نے سعودی عوام کےلیے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام بھی دیا ہے۔
گوگل کے ڈوڈل کو کلک کرنے پر سعودی عرب کا قومی پرچم لہراتا ہوا نظر آتا ہے اور آتشبازی ڈسپلے ہوتی ہے۔ یوم وطنی کے حوالے سے معلومات پر مبنی سائٹس نظر آتی ہیں۔
سرچ انجن نے ایک تعارف میں یوم وطنی کے حوالے سے سعودی عرب کی تاریخ، قومی لباس، قومی پکوان کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ سعودی شہری اپنا قومی دن کیسے مناتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی گوگل نے اپنے ڈوڈل پر سعودی پرچم لہراتے ہوئے قومی دن کی خوشیوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
2018 میں گوگل نے ڈوڈل پر سعودی عرب کا پہلا ڈاک ٹکٹ لگایا گیا تھا۔
اس سے قبل2017 میں گوگل نے ڈوڈل کو سعودی قومی لباس ثوب اور عبایا دکھا کر ثقافتی ملبوسات کو اجاگر کیا تھا۔