Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری یوم وطنی پر ’لانگ ویک اینڈ‘ کہاں گزاریں گے؟

ویسٹ واک میں لگژری ریستوران اور 160 سے زیادہ سٹورز ہیں۔ (فوٹو سبق)
قطر کا دارالحکومت دوحہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 7 لاکھ 55 ہزار سے زائد سعودی شہریوں کے خیرمقدم کے بعد مملکت کے قومی دن (یوم وطنی) کے لانگ ویک اینڈ  پر مزید سعودیوں کے استقبال کی تیاریاں کررہا ہے۔
سبق ویب  کے مطابق جغرافیائی اور ثقافتی قربت کے باعث سعودی شہری اپنی مختصر چھٹیاں قطر کے دارالحکومت دوحہ اور اس کے قریبی علاقوں میں گزارنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
دوحہ کے ہوٹل آئندہ ہفتے یوم وطنی کے لانگ ویک اینڈ کے لیے سعودی شہریوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ کئی پیشکشیں بھی کر رہے ہیں۔

جزیرہ قطیفان دوحہ کے شمال  میں واقع ہے۔ (فوٹو سبق)

جزیرہ قطیفان: رکسوس پریمیئم ریزورٹ قطیفان جزیرے  کے شمال میں واقع ہے۔ ریزورٹ میں پرتعیش رہائش اور تفریح یکجا ہے جو پینورامک نظارے پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ریستورانوں کی ایک بڑی رچ رینج موجود ہے۔

مریال واٹر پارک میں پورے خاندان کے لیے پرکشش مقامات ہیں (فوٹو سبق)

مریال واٹر پارک: مریال واٹر پارک میں پورے خاندان کے لیے مختلف دلچسپ اور پرکشش مقامات ہیں جس میں 53 واٹر سلائیڈز اور 69 پرکشش مقامات ہیں۔ اس پارک میں 85 میٹر اونچا آئیکون ٹاور بھی ہے جو دنیا کا بلند ترین واٹر ٹاور ہے۔ پارک ریتیلے ساحلوں کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جو آرام کرنے اور تازہ سمندری ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین منظر فراہم کرتا ہے۔

دوحہ اولڈ پورٹ پر مختلف فیسٹیول کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں(فوٹو سبق)

اولڈ پورٹ دوحہ: دوحہ کا اولڈ پورٹ عجائب گھر آف اسلامک آرٹ اور نیشنل میوزیم کے قریب اپنے سٹراٹیجک محل وقوع ، ایک بڑے کروز شپ ٹرمینل، 50 سے زائد کیفے اور ریستورانوں، 100 سے زائد دکانوں، 150 ہوٹل اپارٹمنٹس اور ایک بڑی مچھلی مارکیٹ کے علاوہ حیرت انگیز نظاروں کی وجہ سے یہاں آنے والوں کے  لیے ایک اہم پرکشش مقام میں سے ایک ہے۔
دوحہ اولڈ پورٹ پر مختلف فیسٹیول کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں جو ہر عمر کے سعودیوں کے لیے ایک متحرک جشن کا ماحول پیدا کرنے کا ایک غیرمعمولی موقع ہے جو روایت کو منفرد جدیدیت کے ساتھ ملاتا ہے۔

مشیرب ڈاؤن دوحہ میں مختلف سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ (فوٹو سبق)

مشیرب ڈاؤن ٹاؤن دوحہ: مشیرب ڈاؤن ٹاؤن کو دوحہ میں شاندار ایونٹس اور سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ مشیرب بہت سے خصوصی پروگراموں کی میزبانی کرتا ہے۔ خاص طور پر ورثے کی تقریبات کے علاوہ کمپنی ہاؤس میوزیم سکوائر، الیکٹرک سٹی سٹریٹ، براحہ سکوائر، النخیل سکوائر، مشیرب گیلری اور دیگر شامل ہیں۔
مشیرب دنیا کے ان تفریحی علاقوں میں سے ایک ہے جو طرز زندگی، تفریح اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ہے یہ دوحہ کے قلب میں واقع ہے جو تجارتی، رہائشی اور سول سروسز کے لیے بہترین جگہ ہے۔
مشیرب ڈاؤن ٹاؤن دوحہ کو ماحول دوست عمارتوں کے حوالے سے دنیا کے اعلی ترین معیار کے لیے گولڈ، پلاٹینیم ’ایل ای ای ڈی‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر فخر ہے۔ 
دنیا کے سب سے بڑے زیر زمین کار پارکنگ کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جہاں زیر زمین 10017 گاڑیاں پارک ہوسکتی ہیں۔ 

ویسٹ واک دارالحکومت کے مشہور مقامات کے قریب ہے۔ (فوٹو سبق)

ویسٹ واک: ویسٹ واک ان منصوبوں میں سے ایک ہے جو دوحہ کے الوعب علاقے میں جدید طرز زندگی کے معیار  کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں سیاحوں کے لیے مزیدار کھانے اور دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ویسٹ واک دارالحکومت کے بہت سے مشہور مقامات کے قریب واقع ہے اس کے قریب اسپائر زون، ولاجیو مال ہے۔ یہاں ایک لگژری ہوٹل، رہائشی اپارٹمنٹس، دفاتر، لگژری ریستوران اور 160 سے زیادہ مختلف اقسام کے سٹورز موجود ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: