Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر زرداری کی سعودی قومی دن کی تقریب میں شرکت، سعودی قیادت کو مبارک باد

تقریب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بھی خطاب کیا۔ (فوٹو: کے ایس ایمبیسی)
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور دیگر نے سعودی سفارت خانے کے زیرانتظام سعودی قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ معیشت،تجارت، دفاع، ثقافت، اورتعلیم کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر زور دیا۔
صدر زرداری نے خادم الحرمین شرفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قومی دن کی مبارکباد  دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔
’پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔‘
صدر مملکت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدل عزیز آل سعود کے ویژن اور سعودی عرب کی قابل قدر ترقی  کو سراہا-
صدر زرداری نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جرآت مندانہ اقدامات ملک کو آگے بڑھائیں گے۔
صدر مملکت نے سعودی عرب کے ترقی کے سفر میں مزید منازل طے کرنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
تقریب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بھی خطاب کیا۔

شیئر: