Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی تعلقات کے فروغ کےلیے سعودی وزیر کا دورہ امریکہ

وزیر صنعت کا دورہ امریکہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت اور معدنی وسائل بندر الخریف نے پیر کو امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دورے کا مقصد صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کا فروغ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا، صنعت، ایوی ایشن اور خلائی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
وزیر صنعت کا دورہ امریکہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ وہ نیویارک، کیلیفورنیا اور نیواڈا ریاستوں کا دورہ کریں گے۔
سرکاری حکام اور امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتوں میں نالج کی منتقلی، جدت طرازی اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
بندر الخریف نیو یارک میں اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
سعودی وزیر کے شیڈول میں نیویارک سٹاک مارکیٹ، کولمبیا یونیورسٹی کا دورہ اورلا س ویگاس میں کان کنی کی معروف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات شامل ہے۔
سعودی وزارت صنعت و معدنی وسائل لاس اینجلس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک گول میز کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گی۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر نجی شعبے کے لیڈرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جیٹ زیرو اور سپیس ایکس جیسی جدید صنعتی کمپنیوں کے دورہ کریں گے جبکہ امریکہ میں سعودی طلبہ سے ملاقات بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

شیئر: