سعودی ولی عہد و وزایراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کی جانب سے دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے بدھ کو ریاض میں اردن کے سفیر ڈاکٹر ھیثم ابوالفول نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔