Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کویتی خاتون سے شادی پر غیرملکی کو شہریت کا حق نہیں‘ قانون شہریت میں ترمیم

غیرملکی خاتون اور کویتی مرد کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا ( فائل فوٹو: اخبار24)
کویتی وزرا کونسل نے قانون شہریت کی بعض دفعات میں ترمیمی مسودے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق شہریت دینے یا منسوخ کرنے کے ضوابط میں مزید تبدیلی کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کویتی شہریت قانون 1959 کی شق نمبر 15 کے مطابق کویتی خاتون سے شادی کے بعد غیرملکی کو شہریت کا حق نہیں۔ اسی طرح غیرملکی خاتون اور کویتی مرد کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔
قانون کے مطابق کویتی شہریت کے حامل کسی شخص پر یہ ثابت ہوجائے کہ اس نے رشوت دے کر یا جعلسازی کے ذریعے نیشنلٹی حاصل کی ہے تو اس کی شہریت واپس لی جائے گی۔
کویتی شہریت کے حامل پر اگر غیراخلاقی سزا کا نفاذ ہو گیا ہو یا ریاستی امن کے خلاف اس کا جرم ثابت ہو نے کےعلاوہ  رب تعالی کی ذات گرامی یا انبیاء کرام کے حوالے سے کسی غیرمناسب فعل کا مرتکب ہوا ہو اس صورت میں بھی شہریت سلب کرلی جائے گی۔
قانون کے مطابق  کسی شاہی شخصیت کے خلاف کوئی غلط بات ثابت ہونے یا بددیانتی پر سرکاری ملازمت سے برخاست کیے جانے کی صورت میں بھی شہریت واپس لی جائے گی۔

شیئر: