Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی حکومت نے 9 افراد کی شہریت منسوخ کردی

’بعض نے دھوکہ دہی اور بعض نے جھوٹ کی بنا پر شہریت حاصل کی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی حکومت نے مختلف اسباب کی بنا پر ایک خاتون سمیت 9 افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے۔
القبس ویب سائٹ کے مطابق شہریت منسوخ کرنے کے أسباب میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بعض نے دھوکہ دہی اور بعض نے جھوٹ کی بنا پر شہریت حاصل کی تھی۔
حکام نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں کی شہریت منسوخ کی گئی ہے ان میں سے ایک خاتون بھی ہیں جن کی شہریت قانون شہریت کی دفعہ نمبر 13 کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ قانون شہریت کی دفعہ نمبر 13 میں کہا گیا ہے کہ جو شخص کسی بڑے جرم کے باعث یا گزشتہ 15 سالوں کے دوران عزت یا امانت و اعتماد کو پامال کرنے کے جرم میں سزا پائے گا اس کی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔
مذکورہ افراد کی شہریت کی منسوخی شاہی فرامین کے تحت کی گئی ہے۔

شیئر: