Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت نے وزیر پٹرولیم کا استعفی منظور کرلیا

نورہ سلیمان الفصام کو قائم مقام وزیر پٹرولیم مقرر کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  نے ایک امیری فرمان جاری کیا ہے جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعماد العتیقی کا استعفی منظور کرلیا گیا۔
کویتی نیوز ایجنسی کونا کے مطابق ایک اور امیری فرمان جاری کرکے وزیر خزانہ اور وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری امور نورہ سلیمان الفصام کو قائم مقام وزیر پٹرولیم مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کویت کی کابینہ میں ردوبدل کرکے نئے وزیر خزانہ سمیت کئی وزرا کا تقرر کیا گیا تھا۔
 امیر کویت نے ایک فرمان پر دستخط کیے جس میں کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔

شیئر: