Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فیشن ویک کے دوسرے ایڈیشن کی بھرپور تیاریاں

پانچ روزہ دوسرا فیشن ایڈیشن 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ فائل فوٹو عرب نیوز
سعودی فیشن کمیشن کی میزبانی میں ریاض فیشن ویک کے دوسرے سیزن کے  لیے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض فیشن ویک ایونٹ کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانچ روزہ دوسرا فیشن ایڈیشن 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اس سال کے ریاض فیشن ویک کے لیے ہمارا وژن گذشتہ سال کے افتتاحی ایڈیشن کی شاندار کامیابی پر استوار ہے اور ہم ریاض کو عالمی فیشن کے مرکز کے طور پر بلند کرنے اور 30 سے ​​زیادہ باصلاحیت سعودی ڈیزائنرز کی بے حد تخلیقی صلاحیتوں کو منانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اس سال کی تقریب میں ثقافتی تبادلے اور جدت طرازی  کے نئے پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا جو سعودی عرب کی فیشن انڈسٹری کو نئے افق تک لے جائے گا۔
گذشتہ سال کے ریاض فیشن ایڈیشن میں عاشی سٹوڈیو، 1886، یوسف اکبر اور عروہ البناوی کے برینڈز نے اپنے جدید ڈیزائنز کے ساتھ حصہ لیا تھا۔
اس پانچ روزہ فیشن ایونٹ میں 30 ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں تاحال کی مخصوص ڈیزائنر کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ریاض فیشن ویک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مملکت کو فیشن میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

یہ پلیٹ فارٹ سعودی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ابھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او بورک کیک میک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے’اس سال کا ایونٹ نہ صرف ہمارے افتتاحی ایڈیشن کی کامیابی پر استوار ہے بلکہ فیشن انڈسٹری میں منفرد اور جدید انداز کے ساتھ نئی منزل کی جانب ایک مستحکم قدم ہے۔‘
بورک نے مزید کہا ’ ہم ثقافتی تبادلے اور تعاون کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں جو متعدد برانڈز کو یکجا کرکے سعودی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ابھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘

فیشن ویک میں باصلاحیت سعودی ڈیزائنرز کی تخلیقی صلاحیتیں پیش کی جائیں گی۔ فوٹو انسٹاگرام

اس حوالے سے آنے والے دوسرے ایڈیشن کے لیے ہم دنیا بھر میں فیشن سے منسلک شخصیات، شائقین اور اس صنعت کے پیشہ ور افراد اور میڈیا کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں تاکہ سعودی فیشن کو عالمی پیمانے پر روشناس کرایا جا سکے۔

شیئر: