ہم وطن کے سعودی قاتل کو سزائے موت
جمعرات 26 ستمبر 2024 19:18
وزارت داخلہ کا کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں ہم وطن کے سعودی قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں مقیم سعودی شہری ھزاع القحطانی نے اپنے ہم وطن یاسر البعیجان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کا ریمانڈ عدالت میں بھیجا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے قصاص کا حکم صادر کردیا۔
وزارت داخلہ نے عدالتی حکم کے مطابق ریاض ریجن میں جمعرات 23 ستمبر کو سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔