Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن سے غداری پر شہری کو سزائے موت

’مذکورہ شخص نے دہشت گردوں کو ٹھکانہ دیا، ان کی مدد کی اور ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے میں تعاون کیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن سے غداری پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی کرلی، شدت پسند سوچ اختیار کی اور معاشرے کی امن سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کئے ہیں‘۔
’مذکورہ شخص نے دہشت گردوں کو ٹھکانہ دیا، ان کی مدد کی اور ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے میں تعاون کیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے دلائل، شواہد اور ثبوت کی بنا پر اور زمین میں فساد پھیلانے کے باعث سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے عدالتی فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دیدی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو ریاض میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا‘۔
 

شیئر: