Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چرس سمگل کرنے پر دو غیر ملکیوں کو سزائے موت

’ایتھوپین تارکین وطن کو چرس سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  چرس سمگل کرنے پر دوغیر ملکیوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ایتھوپین تارکین وطن عبد اللہ آدم یوسف اور محمد  شغب احمد کو چرس سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔
’انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہوا اور فساد فی الأرض پھیلانے کے باعث عدالت نے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ہے‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کی فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد پر آج ہفتے کو نجران میں سزا نافذ کردی گئی ہے‘۔
 

شیئر: