Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی ادارے  و عبادت خانے میں کسی کو تکلیف دینا قابل سزا جرم

ادارہ پراسیکیوشن نے یقین دہانی کی ہے کہ اذیت سے تحفظ قانون پرعمل درآمد جاری ہے۔  کام کی جگہ ، تعلیمی ادارے یا عبادت خانوں میں کسی بھی نوعیت کی تکلیف دینے کی سزا مقرر ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن نے قانون اذیت کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ قول وفعل سے کسی کو اسکے کام کی جگہ ، تعلیمی ادارے یا عبادت خانے میں تکلیف پہنچانے پر 5 برس قید اور 3 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔
ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مملکت میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کرنے والے سزاوں سے بچ نہیں سکتے۔

شیئر: