Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امانت میں خیانت سنگین جرم ہے: پبلک پراسیکیوشن

’امانت میں خیانت سنگین جرم ہے جس پر 5 سال تک قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ امانت میں خیانت قابل سزا سنگین جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’خیانت کسی بھی صورت اور کسی بھی وجہ سے ہو، ناقابل قبول ہے‘۔
’سعودی عرب کے قوانین کے مطابق امانت میں خیانت سنگین جرم ہے جس پر 5 سال تک قید اور 30 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’کسی بھی شخص کو منصب کی وجہ سے کوئی امانت دی گئی ہو یا اس کے پاس رکھوائی گئی ہو یا اسے کرایہ پر دی گئی ہو یا اس میں تصرف کا اختیار دیا گیا ہو اور وہ اس امانت میں برے طریقے سے تصرف کرے یا اسے نقصان پہنچائے یا اسے بغیر حق کے استعمال کرے تو یہ خیانت کے زمرے میں آتا ہے‘۔

شیئر: