Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 مقدمات پبلک پراسیکیوشن کو بھیجے گئے: ترجمان سعودی انجینیئرز اتھارٹی

نگرانی اور معائنے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا۔ (فوٹو سبق)
سعودی کونسل آف انجینیئرز کے ترجمان انجینیئر صالح العمر نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے  معائنے اور نگرانی کے دوران قانون کی خلاف ورزی کے ارتکاب پر کارروائی کی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  صالح العمر نے کہا کہ محکمہ نگرانی اور معائنے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری رکھے ہوئے تھا اس دوران خلاف ورزی کرنے والے متعدد ادارو ں کو پکڑا گیا۔
العمر نے وضاحت کی کہ سب سے نمایاں خلاف ورزیاں جن کی نگرانی کی گئی وہ ایسے پریکٹیشنرز کو ملازمت دینا ہے جو پیشہ ورانہ منظوری نہیں رکھتے تھے یا انجینیئرنگ کے کام کی مشق کر رہے تھے اور ان کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا۔
العمر نے کہا کہ  خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے لیے 30 مقدمات پبلک پراسیکیوشن کو بھیجے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی کونسل آف انجینیئرز نے کہا تھا کہ ریاض شہر میں ایک انجینئرنگ پریکٹیشنر کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ورانہ منظوری حاصل کیے بغیر مملکت میں انجینیئرنگ کے کام کی مشق کررہا تھا۔ اس طرح کے 30 مقدمات کو پبلک پراسیکیوشن کو بھیجا ہے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: