Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کتب میلے کا آغاز، 5 اکتوبر تک جاری رہے گا

بچوں کی دلچسپی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد شاہ سعود یونیورسٹی میں کیا جارہا ہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ میلے میں متعدد پویلین قائم کیے گئے ہیں جن میں قابل ذکر ’شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ برائے مملکت و چین کے مابین ثقافتی تبادلے ‘ بھی خصوصی طورپر قائم کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کتب میلے میں ’کیمل ائیر‘ 2024 کے حوالے سے بھی خصوصی پویلین قائم کیا گیا جہاں عرب ثقافت پر مبنی کتب اور اونٹوں کے حوالے سے تصاویر وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں۔
بچوں کی دلچسپی کےلیے بھی میلے میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے مختلف نوعیت کی کہانیوں اور تصاویر پر مبنی کتابیں رکھی گئی ہیں۔
کتب میلے میں شاہ عبدالعزیز لائیبریری کے پویلین میں مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ لٹریچر شائقین کے لیے فراہم کیا گیا ہے جن میں عرب تہذیب وثقافت پر مشتمل کتب شامل ہیں۔

روبوٹس میلے میں آنے والوں کی رہنمائی کررہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

امسال ریاض کتب میلے میں سب سے منفرد چیز مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹس ہیں جو مختلف زبانوں میں وہاں آنے والوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔

شیئر: