Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمنٹے کےلیے فوری اقدامات پر زور

سعودی عرب اس سال دسمبر میں کوپ 16 کی میزبانی کرے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اعلی سطح کی تقریب جس کا عنوان ’روڈ ٹو ریاض‘ تھا کا افتتاح کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریب کا اہتمام سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے اقوام متحدہ کے تعاون سے کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے افتتاحی خطاب میں یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب انتہائی سنجیدگی سے ’صحرا کے خاتمے‘ اور بدلتے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے گرین سعودی عرب اور مشرق وسطی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد زمین اور ماحول کا تحفظ ہے۔
یاد رہے سعودی عرب اس سال دسمبر میں اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کمپیٹ ڈیزرٹیفکیشن کانفرنس کوپ 16 کی میزبانی کرے گا۔
انہوں نے عالمی پالیسی سازوں پر زورد یا کہ’ وہ اس سال دسمبر میں ریاض میں ہونے والی کوپ 16 کانفرنس میں زمین کی تباہی، خشک سالی اور بنجر زمین کے اثرات سے نمنٹے کےلیے فوری اقدامات کو ترجیح دیں‘۔
پروگرام میں امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت برائے امورخارجہ عادل الجبیر، وزیرماحولیات، پانی وزراعت عبدالرحمان الفضلی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شیئر: