Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دستاویز کی تصدیق کے لیے شرائط کیا ہیں؟

تصدیق کرائی جانے والی دستاویزات انگلش یا عربی میں ہوں (فوٹو: امارات الیوم)
اماراتی وزارت خارجہ نے دستاویز کی تصدیق کے لیے تین بنیادی شرائط مقرر کی ہیں۔
تصدیق کے لیے امارات سے ہی دستاویز وزارت خارجہ کی ویب سائٹ یا ایپلیکشن کے ذریعے اپ لوڈ کرائی جا سکتی ہیں۔
امارات الیوم  کے مطابق تصدیق کرائی جانے والی دستاویزات انگلش یا عربی میں ہوں۔ ان کا ترجمہ منظور شدہ ادارے سے کرایا گیا ہو۔ دستاویز کو پلاسٹک کوڈنگ نہ کرایا گیا ہو۔
بیرون امارات سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے سفارتخانے یا قونصلیٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے جبکہ امارات کے اندر سے آن لائن تصدیق کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
تصدیق شدہ دستاویزات ڈلیوری سروس کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں جس کے لیے مقررہ سروس فراہم کرنے والے ادارے سے رجوع کیا جائے۔

شیئر: