Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اکتوبر کےلیے پٹرول کے نرخ اس سال کی کم ترین سطح پر

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں پیرکو اکتوبر 2024 کے لیے پٹرول کے نرخوں میں کی منظوری دی گئی ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔
امارات میں پٹرول و ڈیزل کے نرخ جنوری 2024 کے بعد سب سے کم ترین سطح پر آگئے۔
پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت اکتوبر میں 2.66 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو ستبمر میں 2.90 درہم فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
 سپیشل 95 جو ستمبر میں 2.78 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 2.54 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 کمی کے بعد اب 2.47 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2.71 درہم فی لٹر تھی۔
 ڈیزل کی نئی قیمت 2.60 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت ستمبر میں 2.78 درہم فی لٹر تھی۔

شیئر: