Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کے موساد کے ہیڈکوارٹرز پر میزائل حملے

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 20 علاقوں کے رہائیشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹرز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حزب اللہ کا منگل کو ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے بیس جلیلوٹ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ اس نے ’فادی فور‘ میزائل ملٹری انٹیلیجنس کے یونٹ 8200 اور تل ابیب کے مضافات میں واقع موساد کے ہیڈکوارٹرز پر داغے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 20 علاقوں کے رہائیشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ہم آپ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے اور آپ اپنی حفاظت کے لیے گھروں کو فوری طور پر چھوڑ دیں۔

شیئر: