Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کی تعداد وژن 2030 کے ہدف سے زیادہ

سعودی خواتین کی تعداد میں 30 فیصد تک اضافے کا ہدف تھا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں سعودی کارکن خواتین کے تناسب میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تعداد وژن 2030 کے ہدف سے تجاوز کرگئی۔
رواں برس 2024 کی دوسری سہ ماہی میں کارکن خواتین کا تناسب 35.4 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ سال 2016 کی تیسری سہ ماہی میں یہ 19.3 فیصد تھا۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی وژن 2030 کے مطابق مارکیٹ میں سعودی خواتین کی تعداد میں 30 فیصد تک اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کا مقصد معاشی امور میں زیادہ سے زیادہ خواتین کے حصے کو شامل کرنا ہے۔
مختلف شعبے جن میں اس سے قبل سعودی خواتین کو شریک نہیں کیا جاتا تھا ان کے لیے بھی خواتین کو عملی تربیت کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد وہ شعبے جو پہلے صرف مردوں کےلیے ہی مخصوص سمجھے جاتے تھے اب ان میں خواتین بھی بہتر طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ  نجی سیکٹر میں سعودی کارکنوں کی تعداد 23 لاکھ  سے زیادہ ہے جن میں 13 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ مرد جبکہ 9 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ خواتین کارکن شامل ہیں۔
مملکت کے نجی شعبے میں موجود رجسٹرڈ غیرملکی کارکنوں کی مجموعی تعداد 9012569 ہے۔

شیئر: