لبنان کی خطرناک صورتحال پر گہری تشویش ہے: امارات
مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے لیے مستقل سپورٹ پر زور دیا۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے لبنان کے حالیہ واقعات، اس خطرناک صورتحال کے اثرات اور علاقائی استحکام پر پڑنے والے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وام کے مطابق امارات نے لبنان کے اتحاد، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا اور اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے لیے مستقل سپورٹ پر زور دیا۔
یاد رہے کہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کشیدگی میں اضافے اور مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔