ایمریٹس اور فلائی دبئی کی لبنان کےلیے پروازوں کی منسوخی میں توسیع
ایمریٹس نے 8 اکتوبر تک پروازوں کی مسوخی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔(فوٹ:و ایکس اکاونٹ)
امارات کی دو فضائی کمپنیوں نے لبنان کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔
فلائی دبئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا’ دبئی ایئرپورٹ سے بیروت کے لیے پروازیں 7 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں‘۔
یاد رہے فضائی کمپنیوں نے منگل 24 ستمبر کو فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فلائی دبئی کے ترجمان نے کہا’ لبنان کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، صورتحال کے مطابق اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کریں گے‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ مسافروں اور کیبن کریو کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مسافر، ری بکنگ یا ٹکٹ کی قیمت کی واپسی کے لیے فلائی دبئی کے کال سینٹر یا ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں‘۔
ایمریٹس نے 8 اکتوبر تک پروازوں کی مسوخی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ایمریٹس کا کہنا کہ’ جن مسافروں کی آخری منزل بیروت ہے، فی الحال انہیں دبئی ائیرپورٹ پر ٹرانزٹ پروازوں کے ذریعے سفر کی اجازت نہیں ہوگی‘۔