اسلام آباد... قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے افغانستان میں امن کے لئے چین کے کردار کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک،افغان تعلقات کی مضبوطی طالبان کی شکست ہے ۔پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا ۔ افغان انتظامیہ کو معلوم ہے کہ دہشت گردی کے ڈانڈے کہاں ملتے ہیں ۔ مشیر قومی سلامتی نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے ۔ واضح رہے کہ چین نے افغان امن عمل کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ چینی وزیر خارجہ ہفتے کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ اس کے بعد کابل جائیں گے ۔