سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی جین یوس لی ڈریان نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں لبنان کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی وزارتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بدھ 2 اکتوبر کو دوحہ میں ہو رہا ہے جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک خطے کی خطرناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کشیدگی میں کمی کےلیے مسلسل کوشش کررہے ہیں، جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کا حصول اور اسے بڑھانا ہے۔