Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کی درخواست پر لبنان کی صورتحال پر غور کےلیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

 عراق کے علاوہ دیگر عرب ممالک نے بھی اجلاس کی حمایت کی ہے (فوٹو: ایکس )
عرب لیک کا ہنگامی اجلاس جمعرات 3 اکتوبر کو عراق کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے جس میں لبنان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یی اے کے مطابق عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’عرب لیگ میں مستقل نمائندوں کی سطح پر اجلاس بلایا گیا ہے۔
 عراق کے علاوہ دیگر عرب ممالک نے بھی ہنگامی اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔
اجلاس میں لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے عرب اقدامات اور اسرائیلی جارحیت کے سنگین اثرات پر بات کی جائے گی۔
اجلاس میں لبنان میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کے علاوہ امداد کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
یاد رہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی وزارتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بھی بدھ 2 اکتوبر کو دوحہ میں ہو رہا ہے جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

شیئر: