Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ایئرفورس کی پاکستان میں’سندھ شیلڈ 2024‘ مشقوں میں شرکت

رائل ایئرفورس چھ ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شرکت کررہی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رائل ایئرفورس پاکستان میں ہونے والی سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں شرکت کررہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی رائل ایئرفورس کے گروپ کو ایسٹرن سیکٹر میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے کمانٹر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے رخصت کیا۔
سعودی رائل ایئرفورس چھ ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شرکت کررہی ہے۔
رائل فورس کے کمانڈر کو مشق میں استعمال کیے جانے والے سازو سامان فضائی، تیکنکی اور معاون عملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
رائل فورس کے کمانڈر نے زور دیا کہ’ مشق میں شرکت کا مقصد پاکستان اور دیگر شریک ملکوں کی فورسز کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا، رائل فورس کی صلاحیتوں اور پروفیشنل سکلز کا مظاہرہ ہے۔
اس کے ساتھ فضائی اور معاون عملے کو غیر روایتی اور الیکڑانک جنگی ماحول میں  قیمتی جنگی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ، پاکستان، ترکیہ اور مصر کی فورسز سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

شیئر: