Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، امریکی عسکری مشقیں ’سرخ ریت‘  ختم

ڈرون کے خطرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشقیں کی گئیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی شاہی افواج اور امریکی فورسز کی مشترکہ عسکری مشقیں ’سرخ ریت 3 ‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔
عاجل نیوز کے مطابق مشترکہ عسکری مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تجربات کا تبادلہ اور مہارتوں کا جائزہ لینا ہے۔ مشقیں معمول کا حصہ تھیں۔
مشترکہ فورسز نے عسکری مشقوں میں جہاں دیگر فوجی مہارتوں کو نمایاں کیا گیا وہاں خاص طورپر ڈرون  سسٹم کے حوالے سے اہم معلومات کا تبادلہ اور ان کے خطرات سے نمنٹے کی عملی پریکٹس کی گئی ۔
مشترکہ عسکری مشقوں کی اختتامی تقریب میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی کے علاوہ مختلف یونٹس کے کمانڈروں نے بھی شرکت کی ۔
واضح رہے سعودی عرب کی مسلح افواج کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ عسکری مشقوں کے پروگرام پر عمل کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی مہارت اور تجربات سے مستفیض ہونا ہے۔  

شیئر: