Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں ہیڈ آف مشن کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ کے ماہرین جائزہ لیں: امارات

سفارتی عمارت پر حملہ عالمی ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ خرطوم میں اس کے ہیڈ آف مشن کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے عمارت اور اس کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق معاون وزیرخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارتی عمارت پر حملہ عالمی ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا ’ایسی تصاویر اور شواہد موجود ہیں جن سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مشن کو نشانہ بنایا گیا جبکہ وزرات خارجہ اور سوڈانی افواج کی جانب سے اس کے برعکس بیان دیا گیا ہے جو غلط اور ہونے والے نقصان سے بچنے کی مذموم کوشش ہے۔‘
معاون وزیر خارجہ نے زوردیا کہ سوڈانی فریق کی طرف سے دوسروں پر تہمت لگانے کی مذموم کوشش ہے۔
انہوں  نے اقوام متحدہ کے ماہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ شواہد کا جائزہ لیں اور نشانہ بنائے جانے والی عمارت کے نقصانات کا مشاہدہ کریں۔

شیئر: