Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں اماراتی ہیڈ آف مشن کے صدر دفتر پر حملے کی مذمت

سفارتکاروں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مشن کے صدر دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ سعودی عرب کی جانب سے ان خلاف ورزیوں اور سفارتکاروں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
بیان میں سفارتکارں کو تحفظ فراہم کرنے اور ویانا کنونشن کے مطابق سفارتی مشنوں کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یاد رہے  اماراتی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا خرطوم میں ہیڈ آف مشن کے صدر دفتر کو سوڈانی فوج  نے طیارے سے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
امارات نے سوڈانی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ اس’ بزدالانہ کارروائی‘ کی مکمل ذمے داری قبول کرے۔
 وزارت خارجہ کا کہنا تھا ’وہ سوڈانی آرمڈ فورسز کے اس حملے پر عرب لیگ، افریقی یونین اور اقوام متحدہ  کو خط بھیجے گی‘۔
بیان میں سفارتی معاہدوں اور آداب کے مطابق سفارتی عمارتوں اور سفارتی عملے کے دفاتر اور رہائش کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں سوڈانی فوج نے خرطوم میں اماراتی مشن کے صدر دفتر پر حملے کی تردید کی ہے۔
 پیر کو ایک بیان میں الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا گیا کہ’ یہ بزدلانہ کارروائیاں ریپڈ سپورٹ فورسز کی طرف سے کی جا رہی ہیں‘۔

شیئر: