Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر بنانے کا جائزہ

زائرین کےلیے مشترکہ آگاہی مہم چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا (فوٹو: ایکس وزارت حج)
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے سنیچر کو مصری وزیر سیاحت و نوادرات شریف فتحی کا خیرمقدم کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ملاقات میں مصری عازمین کے سفر اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ مصری وزیر سیاحت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اس کا مقصد سیاحت اور نوادرات کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کرنا تھا۔
دورے کے آخری مرحلے میں مصری وزیر سیاحت نے سعودی وزیر حج وعمرہ سے ملاقات کی۔ دونوں ملک آئندہ حج سیزن کی تیاری کےلیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
عازمین حج اور عمرہ زائرین کےلیے مشترکہ آگاہی مہم چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مصری وزیر نے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کو سراہا۔

شیئر: