کویت میں ایتھوپین گھریلو خادماؤں کے معاہدے کی منظوری
اتوار 6 اکتوبر 2024 10:57
’ایتھوپین خادمہ کو ماہانہ ایک سو دینار تنخواہ دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی کابینہ نےکویت اور ایتھوپیا کے درمیان گھریلو خادماؤں کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منظوری کے بعد عنقریب ایتھوپین خادماؤں کے لیے ویزے کھولے جائیں گے۔
دریں اثنا ریکروٹمنٹ ادارے کے سربراہ منیر العصیمی نے کہا ہے کہ ’کویت میں گھریلو خادماؤں کی طلب ایتھوپیا سے پوری کی جارہی ہے‘۔
’تمام ریکروٹمنٹ ادارے ایتھوپیا سے گھریلو خادماؤں کے لیے تیار ہیں اور وہاں کے مقامی اداروں کے ساتھ معاہدے کر لئے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ایتھوپیا سے گھریلو خادمہ کے لیے ویزہ جاری کروانے کی فیس 575 دینار ہے‘۔
’معاہدے کے مطابق ایتھوپین خادمہ کو ماہانہ ایک سو دینار تنخواہ دی جائے گی جبکہ سابقہ تجربہ رکھنے والی خادمہ کے لیے 110 دینار مقرر کئے گئے ہیں‘۔
’گھریلو خادمہ کو ویزا جاری کرنے سے پہلے اس کی تربیت کی جائے گی اور کویتی معاشرے کے لیے اسے تیار کیا جائے گا‘۔