Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سے 10 دن بعد سعودی عرب کا موسم تبدیل ہوگا

’16 اکتوبر کو موسم تبدیل ہوگا جس کے ساتھ مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا نیا موسم شروع ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آج سے 10 دنوں کے بعد سعودی عرب کا موسم تبدیل ہوگا اور گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’فلکی اور موسمی حساب سے 16 اکتوبر کو موسم تبدیل ہوگا جس کے ساتھ مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش کا نیا موسم شروع ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی جس کے باعث سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کہا ہے کہ ’آج اتوار کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے جبکہ مدینہ منورہ کا مطلع ہنوز گرد آلود ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک کے مغربی علاقے کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں شمال اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جبکہ ڈیڑھ سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گے‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں بھی شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ایک میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 

شیئر: