Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین کے تحفظ کا نیا قانون آخری مراحل میں ہے: ماجد القصبی

2022 میں مملکت کی تجارت میں ای کامرس کا حصہ 8 فیصد تھا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ’ سال 2025 تک ای کامرس سے مجموعی آمدنی 260 ارب ریال تک پہنچنے کی توقع ہے‘۔
یاد رہے 2022 میں مملکت کی تجارت میں ای کامرس کا حصہ 8 فیصد تھا۔
الباحہ میں پیر کو تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ 2023 میں 50 ملین سے زیادہ ای کامرس شپمنٹس مملکت میں وصول کی گئیں جبکہ 2022 میں ڈلیوری ایپلی کیشن کے ذریعے 190 ملین آرڈر فراہم کیے گئے‘۔
انہوں نے بتایا ’وزارت نے تجارت سے متعلق 110 قوانین اور ضوابط کا جائزہ اور انہیں اپ ڈیٹ کر رہی ہے‘۔
ماجد القصبی کا کہنا تھا ’صارفین کے تحفظ کا ایک نیا قانون اپنے آخری مراحل میں ہے جو آج کے بہت سے چیلنجوں کو حل کرے گا‘۔

شیئر: