Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ای کامرس رجسٹریشن میں 17.47 فیصد اضافہ ریکارڈ

سب سے زیادہ تجارتی رجسٹریشن ریاض ریجن میں کرائے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں ای کامرس رجسٹریشن میں 17.47 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے بتایا کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 40697 تجارتی رجسٹریشن کرائے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 34645 تجارتی رجسٹریشن ہوئے تھے۔
وزارت کا کہنا ہے ایک کامرس کے لیے سب سے زیادہ تجارتی رجسٹریشن ریاض ریجن میں کرائے گئے جن کی تعداد 16535 تھی۔
اس کے بعد مکہ ریجن میں 10325، مشرقی ریجن میں 6525، مدینہ منورہ  ریجن میں 1938، القصیم ریجن میں 1326 اور دیگر شہروں سے 4048 رجسٹریشن کرائے گئے۔
ای کامرس کو مضبوط بنانا نیشنل ٹرانسفارمشن پروگرام کے اہداف میں سے ایک ہے۔ ای کامرس قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے سعودی عرب اب اس شعبے میں سرفہرست دس ترقی پذیر ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔
وزارت تجارت ایک کامرس کی حوصلہ افزائی، کسٹمرز کے حقوق کے تحفظ کے ذریعے وژن 2030 کے اہداف میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔
 ای کامرس چوبیس گھنٹے ایک کھلا بازار ہے جو آن لائن خریداروں کے لیے وقت اور محنت کی بچت کرتا ہے۔ ایک شفاف اور مسابقتی ماحول میں مختلف اختیارات کے ساتھ سامان اور خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے جس سے صارفین کا اعتماد حاصل ہوتا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: