Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سینما گھروں میں پہلی بار ’سعودی فلم کی نمائش

21 سے 26 اکتوبر تک ’سعودی فلم  نائٹس‘ کی نمائش کی جائے گی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی فلم کمیشن نےدنیا کی سب سے بڑی سینما مارکیٹ چین میں رواں ماہ پہلی بار سعودی فلم نائٹس کی نمائش کا اعلان کیا ہے۔
فلم کمیشن اس سے قبل مراکش اور آسٹریلیا میں ہونے والے ایونٹس میں فلم کی کامیابی سے نمائش کرچکا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی فلم  نائٹس کی نمائش 21 سے 26 اکتوبر تک بیجنگ، شنگھائی اور سوژو میں ہوگی۔  چینی سینماوں میں باضابطہ ریلیز سے قبل خصوصی سکریننگ کی جائے گی۔
 سعودی فیچر فلموں، مختصر فلموں کے علاوہ فلم سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا ایک انتخاب بھی پیش کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں سینما شائقین کے ساتھ چین کی معروف شخصیات، صحافیوں، فلمی ناقدین کو راغب کیا جائے گا۔
چینی سینما گھروں میں پہلی بار جن سعودی فلموں کی نمائش ہوگی ان میں ’السنیور: عقدۃ الخواجہ‘، ’سلیق‘ شامل ہیں
 یہ اقدام فلم انڈسٹری کی ترقی، مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے ساتھ  ثقافتی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے فلم کمیشن کی کوششوں کا حصہ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: