Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیرقانونی تارکین کے خلاف تفتیشی مہم یکم نومبر سے

غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
مہلت ختم ہونے کے بعد یکم نومبر 2024 سے تفتیشی مہم شروع ہو گی۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں مقیم ایسے غیرملکی جن کے اقامہ سٹیٹس درست نہیں ہیں انہیں حکومت کی جانب سے دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ اس دوران وہ بغیر کسی جرمانے یا اضافی فیس کے اپنا سٹیٹس درست کرالیں۔
اس مہلت سے وہ تارکین بھی مستفیض ہو سکتے ہیں جن کے اقامے ایکسپائر ہیں اور وہ مستقل طورپر اپنے ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔
ایسے افراد مہلت کے دوران اپنے سفر کو قانونی بنانے کے لیے مہلت سے مستفیض ہو سکتے ہیں۔
مہلت کے دوران اصلاح حال کرانے والوں کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا جس کے بعد وہ جب چاہیں دوسرے ویزے پر امارات آ سکتے ہیں۔
فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسہیل سعد الخییلی کا کہنا ہے کہ ’مہلت 31 اکتوبر 2024 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد تفتیشی مہم شروع کی جائے گی۔‘
تفتیش میں گرفتار ہونے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانے اور ملک بدری کی سزا شامل ہے۔

شیئر: