Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: پشاور میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند، شہریوں کو مشکلات

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان میں بجلی کی پیدوار اور خرید کے لیے ایک انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری دی۔
بدھ کو ہوئے اس اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی نے انڈپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر آئی ایس ایم او  کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی جس کی کابینہ سے توثیق کی جائے گی۔
آئی ایس ایم او حکومت کے ملک میں بجلی کے واحد خریدار کے کردار کو بتدریج ختم کرکے بجلی کی مارکیٹ کو ملٹی پلیئر انڈپینڈنٹ مارکیٹ میں تبدیل کر دے گا۔
اس ادارے کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی ایک موثر اور شفاف مسابقتی مارکیٹ قائم کی جائے گی۔
لبنان اور شام سے 71 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز سے واپسی
لبنان اور شام میں پھنسے 71 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ چکے ہیں۔
منگل کو پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو ملک پہنچایا جائے گا۔
لبنان سے 67 اور شام سے چار پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ترسیلات زر کی تفصیلات گزشتہ ماہ ستمبر میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر ہر سال اضافے کے بعد 29 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جس کے نتیجے میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
پشاور میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند، شہریوں کو مشکلات
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سگنلز جُزوی طور پر معطل کیے گئے ہیں۔
اردو نیوز کے رپورٹر کے مطابق بعض علاقوں میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ ڈیٹا کام نہیں کر رہا۔
موبائل انٹرنیڑ سروس بندش کے وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
موبائل سگنلز میں خلل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی۔

شیئر: