Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے لیے کٹھ پُتلی شو

کٹھ پتلی شو نے نوجوان مریضوں کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر دیئے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں سالانہ عالمی مریض ہفتہ مناتے ہوئے شیریان سوسائٹی اور برسٹل مائرز سکوئب نے ایک ساتھ مل کر تھیلیسیمیا کے نوجوانوں مریضوں کو تفریح فراہم کی۔
عرب نیوز کے مطابق جازان کے مشاورتی گروپ نے  بڑی بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی کے تعاون سے ایک منفرد کٹھ پتلی شو کا اہتمام کیا۔
جازان میں شیریان ایسوسی ایشن کے سی ای او خالد دبیان الدبیان نے بتایا ’ ہم نے برسٹل مائرز سکوئب کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی شو سے نوجوان مریضوں کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر دیئے ہیں۔
تھیلسیمیا مریضوں کو درپیش مشکلات کا بوجھ کم کرنے، چہروں پر مسکراہٹ لانے اور ان کے دلوں میں خوشی کا احساس جگانے میں یہ رنگا رنگ پروگرام کامیاب رہا۔
یہ ایسا پروگرام تھا جو تھیلیسیمیا کے نوجوان مریضوں کے حوصلے بلند کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور ہمیں برسٹل مائرز سکوئب کی شراکت پر خوشی ہے،اس پروگرام نے نوجوان مریضوں کی اخلاقی مدد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ’نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے درمیان تعاون مریضوں کی زندگیوں میں خوشگوار فرق لا سکتا ہے اور  یہ سماجی ذمہ داری کی ایک مؤثر کوشش کی مثال ہے۔‘

تھیلسیمیا مریضوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں یہ شو کامیاب رہا۔ فوٹو عرب نیوز

اس پروگرام کی اہم بات یہ تھی کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد انہیں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں برسٹل مائرز سکوئب کے جنرل مینیجر آسکر ڈیلگاڈو  نے کہا ’اپنے دسویں سال میں داخل ہونے پر عالمی مریض ہفتہ ہماری ثقافت کا سنگ بنیاد بن گیا ہے، جو ہمارے مریضوں کے لیے ہماری وابستگی کو تقویت دیتا ہے۔
یہ اقدام مریضوں کی دیکھ بھال کو  آگے بڑھانے اور خطے میں صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کرنے کے ہمارے اجتماعی مقصد کی حمایت کرتا ہے۔
 

شیئر: