Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس مرتبہ خون عطیہ دینے والے 120 افراد کے لیے ’میڈل آف میرٹ‘

وزارت صحت کے بلڈ بینک میں اس کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 10 بار خون کا عطیہ دینے پر 120 افراد کے لیے تیسرے درجے کا ’میڈل آف میرٹ‘ دینے  کی منظوری دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے اس حوالے سے ان 120 افراد کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہیں شاہی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
مملکت کی شروع سے روایت رہی ہے کہ خون کا عطیہ والوں کی حوصلہ  افزائی کی جائے شاہی اعزاز دیا جانا اسی سلسلے کا حصہ ہے۔
ایوان شاہی کی جانب سے متعدد بار خون کا عطیہ دینے والوں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔
اس حوالے سے کئی بار خون کا عطیہ دینے والوں کا وزارت صحت کے بلڈ بینک میں  ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔
مملکت کے مختلف شہروں میں قائم بلڈ بینکوں میں عطیہ کیا جانے والا خون جدید طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ مریضوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

شیئر: