سعودی یونیورسٹی کے 26 سکالر دنیا کے ممتاز افراد کی فہرست میں شامل
ایک سکالر کے کم از کم 5 تحقیقی مقالے ہونا لازمی شرط ہے (فائل فوٹو: اخبار 24)
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے تحت رواں برس سکالرز کی درجہ بندی میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے 26 سکالرز کو دنیا بھر میں دو فیصد ممتاز افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سکالرز کی اس درجہ بندی پر یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر احمد بن سالم العمری نے اسے یونیورسٹی اور وہاں ہونے والے تحقیقی کاموں کے معیار پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا سال 2024 کے لیے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی فہرست میں دو فیصد بہترین سکلرز کا شمار کیا جانا درحقیقت اس بات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے کہ یہاں سکالرز کی کاوشیں مثالی ہیں۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی کے شعبہ ہائرایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری ڈاکٹر نایف العتیبی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ہمیشہ سے تحقیقی کاموں پر بھرپور توجہ دیتی ہے جبکہ ریسرچرز کو بھی ہرممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ یکسو ہو کر اپنا کام کریں۔
واضح رہے ماہرین کی درجہ بندی میں مختلف ممالک کے ریسرچرز شامل ہیں جن کا تعلق 22 سائنسی شعبے اور 176 ذیلی شعبوں سے ہے۔ بہترین سکالرز کے انتخاب کا جو معیار مقرر کیا گیا تھا اس کے مطابق ایک سکالر کے کم از کم 5 تحقیقی مقالے ہونا لازمی شرط ہے۔