سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب گزشتہ دوہفتوں کے دوران لبنان کی صورتحال کے بعد غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور خطے میں کشیدگی روکنے کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔