Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں تمہیں مار ڈالوں گی‘، جارجیا کے ایئرپورٹ پر خاتون کی پولیس افسر کو دھمکی

یہ واقعہ جارجیا کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا (فوٹو: سکرین گریب)
جارجیا میں ڈیلٹا ایئرلائنز کی ایک خاتون مسافر نے چیک اِن کاؤنٹر کے پیچھے چھلانگ لگا دی اور پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ 
اینڈ ی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جو پیلے رنگ کے سویٹر میں ملبوس ٹکٹ کاؤنٹر کے پیچھے کھڑی ہے۔ وہ بلند آواز میں اعلان کرتی ہے ’پولیس پر بھروسہ نہ کرو۔‘
جب ایک افسر قریب آتا ہے تو وہ چلاتی ہے ’مجھ سے دور ہو جاؤ!‘ اور ادھر اُدھر بھگنا شروع کر دیتی ہے اور بار بار پولیس کو دور رہنے کو کہتی ہے۔
ایک موقع پر وہ پولیس اہلکاروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہتی ہے کہ ’میں تمہیں مار ڈالوں گی، میں تمہیں مار ڈالوں گی۔‘
جب ایک اور افسر اسے گرفتار کرنے کے لیے آگے بڑھتا ہے تو وہ جلدی سے اسے چکما دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ اسے پکڑنے کی کوشش میں ٹھوکر کھا کر گر جاتا ہے۔
اس کے بعد عورت ایک رکاوٹ کو عبور کرتی ہے اور پھر پکڑی جاتی ہے۔
بدھ کو پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں کیپشن ہے ’میں صرف اپنا بورڈنگ پاس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘
یہ واقعہ جارجیا کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، لیکن اس کی صحیح تاریخ واضح نہیں ہے۔
خاتون کی شناخت، اس کے خلاف الزامات اور اس کے غصے کی وجہ ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے پر مزاحیہ تبصرہ کیا جب خاتون نے زمین پر گرنے والے افسر کو چکمہ دیا۔

شیئر: